- Urduworld

Ad

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, May 1, 2017

افغانستان فہرستیں لینے دینے نہیں تعلقات کی بحالی کیلئے گئے تھے، ایاز صادق
01/May/2017, 18:22dunyanews
Click to load this picture

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کابل سے واپسی پر کہنا تھا کہ افغانستان سے جو رابطے ٹوٹ گئے تھے ہم اس کو بحال کرنے گئے تھے، دونوں ممالک تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، مشترکہ اسلامی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان سے واپسی پر دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے پر امید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد صرف ٹوٹے رابطوں کو جوڑنا تھا، افغان قیادت سے طویل ملاقاتیں ہوئیں، دونوں اطراف سے تعلقات میں بہتری کی خواہش ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان حکام بھی پاکستان کا دورہ کریں گے. ایران سی پیک میں شمولیت کا خواہشمند ہے اور کوئی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot