Urduworld

Ad

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, May 18, 2017

کلبھوشن یادیو؛پھانسی کی سزاملنےسےٹلنےتک

May 18, 2017 0

بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضرسروس افسرکلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے ماشخیل سے انٹیلیجنس آپریشن کے دوران گرفتارکیا گیا۔

را سے تعلق رکھنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو،حسین مبارک پٹیل کے نام سےکام کررہا تھا جسے پاکستان مخالف تخریبی اور دہشتگرد کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کا اعتراف کیا۔ اعترافی بیان کے مطابق  وہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا،اس سے قبل 2004 میں را کے لیے کراچی کا دورہ بھی کرچکاہے۔

پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور دہشتگردی سے انکشافات پر قوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ثبوت بھی فراہم کیے گئے۔

بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن کاآرمی ایکٹ کے سیکشن 59 اور سیکرٹ ایکٹ کی شق 3 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔

فوجی عدالت نے10اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو سزائے  موت سنائی۔ آرمی چیف نے را ایجنٹ کی سزائے موت کی توثیق کی۔

کلبھوشن کی سزائے موت کے خلاف بھارت نے 10 مئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا اورسزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کی درخواست کرتے ہوئے مقدمہ چلانے کی درخواست کی۔

پاکستان نے 14 مئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کو چیلنج کر دیا۔  عالمی عدالت انصاف نے سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج یعنی 18 مئی کو سنایاگیا۔

آک یعنی 18 مئی کو کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کی بھارتی درخواست عالمی عدالت انصاف میں قبول کرلی گئی۔

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کلبھوشن کی پھانسی کے معاملے پرحکم امتناع جاری کردیا۔ جج رونی ابراہم نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کیس کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔

جج رونی ابراہم نے فیصلہ سنایا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان ویاناکنونشن اورقونصلررسائی کاتنازع ہے۔ ویاناکنونشن کاآرٹیکل دہشتگردی میں ملوث شخص پرلاگونہیں ہوتا۔ویاناکنونشن کےتحت پاکستان کوقونصلررسائی دیناچاہیے۔

ویاناکنونشن کےمطابق جاسوسوں کوسزا پرعالمی عدالت سماعت نہیں کرسکتی اس لیے بھارت کی جانب سے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست پر پاکستان نے دائرہ اختیارچیلنج 
Read More

ْرائس پلانٹر کے ذریعے دھان کی فصل کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ مئی2017ء)ماہرین زراعت نْرائس پلانٹر کے ذریعے دھان کی فصل کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، ماہرین زراعت

May 18, 2017 0


فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2017ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی تیا ر کردہ رائس پلانٹر مشین سے دھا ن کی پنیری کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس سے چاول کے کاشتکار کم وقت میں بہتر طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق زیادہ پودے کاشت کر کے بمپر کراپ کے حصول میں معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے بتا یا کہ رائس پلانٹر کے ذریعے کسان و کاشتکار جہاں کم وقت میں آسانی کے ساتھ کھیت میں دھان کی پنیری اور چاول کے پودے کاشت کر سکتا ہے وہیں اس سے کھیت کی سطح کو ہموار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
انہوںنے بتا یا کہ 4سی سی انجن کی تنصیب سے رائس پلانٹر ایک کم خرچ اور بالا نشیں ذریعہ ہے جو بہتر پیداوار کے حصول کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار دھان کی فائن باسمتی اقسام سپر باسمتی ، باسمتی 385، باسمتی 200 ، باسمتی 515 ، باسمتی 370 ، باسمتی پاک /کرنل باسمتی، شاہین باسمتی، باسمتی 198، فائن غیرباسمتی اقسام پی ایس 2، پی کے 386، دوغلی اقسام وائے 26 ، پرائیڈ ون ، شہنشاہ 2، پی ایچ پی 71، ا آرائز سوفٹ ، موٹی اقسام کے ایس 282 ، نیاب اری 9، اری 6، نیاب 2013 ، کے ایس کے 133 اور کے ایس کے 434 کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ سپر باسمتی ، باسمتی 385 ، باسمتی 200 کی پیداواری صلاحیت 65من فی ایکڑ ، شاہین باسمتی کی 60من فی ایکڑ ، کے ایس کے 133 کی 90من فی ایکڑ جبکہ اری 6کی پیداواری صلاحیت 80من فی ایکڑ ہے۔
Readے کہا ہے کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی تیا ر کردہ رائس پلانٹر مشین سے دھا ن کی پنیری کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس سے چاول کے کاشتکار کم وقت میں بہتر طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق زیادہ پودے کاشت کر کے بمپر کراپ کے حصول میں معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے بتا یا کہ رائس پلانٹر کے ذریعے کسان و کاشتکار جہاں کم وقت میں آسانی کے ساتھ کھیت میں دھان کی پنیری اور چاول کے پودے کاشت کر سکتا ہے وہیں اس سے کھیت کی سطح کو ہموار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
انہوںنے بتا یا کہ 4سی سی انجن کی تنصیب سے رائس پلانٹر ایک کم خرچ اور بالا نشیں ذریعہ ہے جو بہتر پیداوار کے حصول کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار دھان کی فائن باسمتی اقسام سپر باسمتی ، باسمتی 385، باسمتی 200 ، باسمتی 515 ، باسمتی 370 ، باسمتی پاک /کرنل باسمتی، شاہین باسمتی، باسمتی 198، فائن غیرباسمتی اقسام پی ایس 2، پی کے 386، دوغلی اقسام وائے 26 ، پرائیڈ ون ، شہنشاہ 2، پی ایچ پی 71، ا آرائز سوفٹ ، موٹی اقسام کے ایس 282 ، نیاب اری 9، اری 6، نیاب 2013 ، کے ایس کے 133 اور کے ایس کے 434 کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ سپر باسمتی ، باسمتی 385 ، باسمتی 200 کی پیداواری صلاحیت 65من فی ایکڑ ، شاہین باسمتی کی 60من فی ایکڑ ، کے ایس کے 133 کی 90من فی ایکڑ جبکہ اری 6کی پیداواری صلاحیت 80من فی ایکڑ ہے۔

Read More

Tuesday, May 2, 2017

Plan crashed near jungh.

May 02, 2017 0
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جھنگ کے قریب میراج طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا معراج طیارہ معمول کی پرواز پہ تھا کہ
فنی خرابی کے باعث ا؛سے حادثہ پیش آگیا جبکہ پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ۔ ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔
Read More

گوشت گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا تھا’ کاجول

May 02, 2017 0
’گوشت گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا تھا’ کاجول http://tz.ucweb.com/5_8o7t
بولی وڈ اداکارہ کاجول کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کاجول نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہیں، اس ویڈیو کی وائرل ہونے کی ایک اہم وجہ اس میں کاجول کا کھانے میں گوشت کا استعمال تھا، جس کے باعث اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم کاجول نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ گوشت گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا تھا، جس کا گوشت ہندوستان میں قانونی طور پر دستیاب ہے۔

42 سالہ کاجول کا یہ بھی مانا ہے کہ یہ معاملہ کافی سنگین تھا اس لیے انہوں نے اس ویڈیو کی وضاحت کرنا ضروری سمجھا کیوں اس معاملے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح بھی ہوسکتے تھے۔

اس ویڈیو میں کاجول اپنے ایک دوست کے ساتھ ہیں، جن کا تعارف وہ مداحوں سے کرواتی نظر آئیں، انہوں نے کاجول کے لیے چند پکوان بنائے جن میں سے ایک پر گوشت کے استعمال کے باعث اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
Read More

بابراعظم اور یونس خان نے ”شرمناک ریکارڈ“قائم کردیا

May 02, 2017 3

باربڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2مئی۔2017ئ)ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹاﺅن ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم اور یونس خان ”شرمناک ریکارڈ “کے مالک بن گئے ۔اس سے قبل گزشتہ سال یواے ای میں کھیلی گئی پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران اسدشفیق اور یونس خان کوئی رن بنائے بغیر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے تھے۔ملکی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم


کےخلاف نمبر3اور4بیٹسمینوں کا ایک ہی




<script async src="//pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script>
<script>
  (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({
    google_ad_client: "ca-pub-4149660879871036",
    enable_page_level_ads: true
  });
</script>



Read More

New T20 ranking Pakistan on

May 02, 2017 4
ی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔تفصیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،انگلینڈ 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،پاکستان 121پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ،بھارت 118پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ،جنوبی افریقہ 111پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،آسٹریلیا 110پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ،ویسٹ انڈیز 109پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ،سری لنکا 95پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ،افغانستان 90پوائنٹس کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش 78پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔
Read More

کیا آپ جانتے ہیں حرم پاک میں رہنے والے کبوتر کہاں سے آتے ہیں اور لوٹ کر کہاں چلے جاتے ہیں، ان کا شکار کرنا کیوں جائز نہیں؟ حج کے مہینے میں مکہ آنے والے کبوتروں بارےدلچسپ رپو اسلام آباد (مانیٹرن

May 02, 2017 0
گ ڈیسک) حرم پاک کے کبوتروں کا شکار ناجائز، قتل کرنے کی صورت میں فدیہ واجب ہو جاتا ہے، ذوالحجہ کے ابتدائی پانچ دنوں میں نیلے ، سبز پروں والے یہ کبوتر مدینہ سے مکہ اور حج کے بعد واپس مدینہ لوٹ جاتے ہیں، عرب خبررساں ادارے کی دلچسپ رپورٹ ۔

تفصیلات کے مطابق عرب خبررساں ادارےالعربیہ ڈاٹ نیٹ کی حرم پاک کے کبوتروں بارے دلچسپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی پانچ دنوں میں نیلگوں اور سبز پروں والے ان کبوتروں کے جھنڈ کے جھنڈ مکہ مکرمہ کی جانب آتے ہیں اور پھر حج کے مہینے ذوالحجہ کے وسط میںواپس مدینہ منورہ لوٹ جاتے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احرام یا اس کے بغیر کسی طور پر ان کبوتروں کا شکار جائز نہیں،ان کے شکار یا قتل کی صورت میں فدیہ واجب آجاتا ہے۔ان کبوتروں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کبوتر ان کبوتروں کی نسل میں سے ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے کفار مکہ سے پناہ کیلئےغارِ ثور میں قیام کے دوران غار کے دھانے پر گھونسلے بنا ڈالے تھےتاکہ کفار یہ خیال کریں کہ یہاں کوئی نہیں آیا ،اگر آیا ہوتا تو غار میں داخل ہوتے وقت ضرورت کبوتروں کے یہ انڈے اس کے ٹکرانے سے ٹوٹ جاتے۔کبوتروں کے حوالے سے ایک اور مشہور روایت یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ طوفان نوح کے وقت جب بارش تھم گئی اور حضرت نوح علیہ السلام نے خشک زمین بارے معلوم کرنا چاہا تو آپ نے ایک کبوتر کو خشکی کا پتہ معلوم کرنے کیلئے استعمال کیا تھا اور حرم پاک کے کبوتر اسی کبوتر کی نسل سے ہیں۔مشہور روایت یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ طوفان نوح کے وقت جب بارش تھم گئی اور حضرت نوح علیہ السلام نے خشک زمین بارے معلوم کرنا چاہا تو آپ نے ایک کبوتر کو خشکی کا پتہ معلوم کرنے کیلئے استعمال کیا تھا اور حرم پاک کے کبوتر اسی کبوتر کی نسل سے ہیں
Read More

Monday, May 1, 2017

How Muhammad Abbas broke the record of Waseem akram

May 01, 2017 0
محمد عباس نے برج ٹاو¿ن میں وسیم اکرم کا 29سالہ ریکارڈ توڑ دیا


برج ٹاون (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کر کے بارباڈوس میں وسیم اکرم کا 29 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 56 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم سے منفرد ریکارڈ بھی چھین لیا۔کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس کی یہ کارکردگی بارباڈوس میں کسی بھی پاکستانی فاسٹ باو¿لر کی اب تک کی سب سے بہترین باولنگ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باو¿لر وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 1988 کے ٹیسٹ میچ میں 73 رنز کے عوض چار وکٹیں لی تھیں۔بارباڈوس میں پاکستان کی جانب سے بہترین باولنگ کا ریکارڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے جنہوں نے 2000 میں اسی گراو¿نڈ پر 121 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں
Read More
May 01, 2017 0
افغانستان فہرستیں لینے دینے نہیں تعلقات کی بحالی کیلئے گئے تھے، ایاز صادق
01/May/2017, 18:22dunyanews
Click to load this picture

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کابل سے واپسی پر کہنا تھا کہ افغانستان سے جو رابطے ٹوٹ گئے تھے ہم اس کو بحال کرنے گئے تھے، دونوں ممالک تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، مشترکہ اسلامی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان سے واپسی پر دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے پر امید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد صرف ٹوٹے رابطوں کو جوڑنا تھا، افغان قیادت سے طویل ملاقاتیں ہوئیں، دونوں اطراف سے تعلقات میں بہتری کی خواہش ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان حکام بھی پاکستان کا دورہ کریں گے. ایران سی پیک میں شمولیت کا خواہشمند ہے اور کوئی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں۔
Read More

Akhsay Kumar want to get marriage with shilpa

May 01, 2017 2
اکشے کمار شلپا شیٹھی سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر پھر ایسا کیا ہوا کہ انہیں ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرنا پڑی ؟ شرمناک انکش

ممبئی (این این آئی) نوے کی دہائی کے کھلاڑی اکشے کمار کے کئی معاشقے بھی سامنے آئے جن میں سرفہرست بالی ووڈاداکارہ شلپاشیٹھی بھی تھیں لیکن اکشے نے شلپاکی بجائے اْس کی قریبی سہیلی ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی اور اب بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ اس شادی کی شرمناک وجہ سامنے لے آیاہے ۔اخبار کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے جس کا اندازہ دوبچوں اور ازدواجی زندگی پرسکون ہونے سے ہوتاہے ۔

نوے کی دہائی میں اکشے کمار اور شلپاشیٹھی کی قربتیں دیکھی گئیں اور دھڑکن ، جانور، انصاف اور نئے کھلاڑی جیسی فلموں میں دونوں کی کیمسٹری بھی خوب جمی لیکن اکشے کمار کی طرف سے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ مل کر دھوکہ دیئے جانے کی خبروں نے شلپا شیٹھی کومایوس کیالیکن وہ اس کے باوجوداکشے کمار کو قبول کرنے کو تیار تھیں لیکن اکشے کمار ’لوٹرائی اینگل‘ میں پھنسے ہوئے تھے ، دونوں خواتین میں سے کسی ایک کا چنائو کرناتھا۔اخبار کے مطابق اکشے کمار کیلئے یہ ٹوئنکل کھنہ کے اس بیان کے بعد شادی کافیصلہ کرنامشکل نہیں ر ہاجس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ ایک بچے کی ماں بننے والی تھی اور یہی وہ لمحات تھے جب اکشے کمار اور شلپاشیٹھی کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہوگیا۔ پھر ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار نے شادی کرلی ۔
Read More

Sunday, April 30, 2017

Blast near Masjid nabvi

April 30, 2017 1
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے گذشتہ برس مدینہ شہر میں خود کش حملے کے الزام میں 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والے افراد میں زیادہ تر سعودی باشندے ہیں تاہم 14 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ افراد اس گروہ کے ارکان ہیں جو اس حملے کا ذمہ دار ہے۔
اس حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ حالیہ گرفتاریاں کب عمل میں آئیں۔
حملوں کے وقت اس کا الزام دولتِ اسلامیہ پر عائد کیا گیا تھا۔ یہ حملہ گذشتہ برس جولائی میں رمضان کے آخری دنوں میں کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شام کو مغرب کے وقت ایک شخص مسجد کے قریب پارکنگ کے ذریعے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور جب سکیورٹی گارڈز نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
دنیا بھر سے مسلمانوں نے اپنے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد نبوی کے قریب ہونے والے اس خودکش حملے کی مذمت کی تھی۔
Read More

Imran khan said He was not take uturn

April 30, 2017 1
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے انھیں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی طرف سے دس ارب روپے کی پیشکش کا پیغام پہنچایا تھا وہ لاہور کا رہائشی ہے لیکن اِسے بچانے کے لیے وہ اِس شخص کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔
'مجھے جو رقم کی پیشکش کی گئی تھی وہ تو صرف شروعات تھی۔ وہ شخص لاہور کا رہائشی ہے اور میں اس لیے نام نہیں لے رہا کیونکہ وہ اِس کے خلاف انتقامی کاروائی کریں گے۔ یہ لوگ ماسٹر ہیں انتقامی کاروائی کرنے کے، فاشسٹ ہیں، جمہوری لوگ نہیں ہیں۔'
میڈیا کے اس سوال پر کہ وہ مستقبل میں اس الزام سے مکر نہ جائیں، عمران خان نے کہا: 'میں یو ٹرن نہیں لیتا، وہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔'
کراچی میں اپنی پارٹی کی جانب سے حقوق کراچی مارچ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انھوں نے اپنے وعدے کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کا دورہ کیا ہے تاکہ یہاں کے مسائل کے بارے میں آواز اٹھائیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ کراچی کی گندگی، پانی اور بجلی کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے نکلے ہیں۔ 'میں نے دیکھا ہوا ہے کراچی جب وہ روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا۔ اس وقت لوگ دبئی سے یہاں آیا کرتے تھے اپنی چھٹیاں منانے کے لیے۔'
ڈان لیکس کے بارے میں ان کے رد عمل کے سوال پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی انڈین صنعتکار سجن جندل سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سجن جندل نے وہی کہا جو ڈان لیکس میں تھا کہ نواز شریف تو انڈیا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن فوج دہشت گردوں کو 'پروموٹ' کر رہی ہے۔
'مجھے بتائیں کہ ملک کا سربراہ اپنی فوج کے خلاف کیسے بات کر سکتا ہے۔ یہ تو ملک کو کمزور کرنے والی بات ہے۔'
عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرے گی۔
Read More

Nawaz Sharif as Sultan rahi

April 30, 2017 0
مرحوم سلطان راہی کی فلمیں دیکھ لیں اور نواز شریف کے تینوں ادوار ملاحظہ کر لیجیے۔ آپ کو ایک قدرِ مشترک مسلسل دکھائی دے گی۔ جب تک بیک وقت آٹھ ڈانگ بردار دشمن ہیرو پر پل نہیں پڑتے تھے تب تک سلطان راہی کو سکون نہیں ملتا تھا۔
اور پھر ہمارا ہیرو اپنی ڈانگ پر آٹھ ڈانگیں روک کر ایسے جھٹکا دیتا کہ آٹھوں ڈانگیں ہوا میں اڑ جاتیں اور دشمن زمین پر چت پڑے نظر آتے۔ ہمارے میاں صاحب بھی سلطان راہی کی طرح تب تک متحرک نہیں ہوتے جب تک دشمن اکٹھے ہو کر ان پر وار نہ کریں۔

البتہ ایک فرق ضرور ہے۔ سلطان راہی ہمیشہ دشمنوں کو اپنی ڈانگ کے ایک جھٹکے سے خاک چٹوا دیتا تھا مگر میاں صاحب لڑتے لڑتے آخر میں اپنی ہی ڈانگ کے زور پر گر پڑتے ہیں۔ سلطان راہی کو ایسی فائٹ کا نہ صرف پیسہ وصول ہوتا تھا بلکہ فائٹنگ سیکوئنس وقفے وقفے سے فلمانے کے سبب انہیں سانس لینے کا موقع اور پسینہ پونچھنے کا تولیہ بھی مل جاتا تھا۔
مگر ہمارے سیاسی مولا جٹ کو ہر بار رئیل فائٹ درپیش ہوتی ہے۔ اصلی دشمنوں اور اصلی ڈانگوں سوٹوں والی فائٹ۔ اس میں کوئی کیمرا ٹرک یا ایڈیٹنگ نہیں۔ جو بھی ہو سامنے ہی ہوتا ہے۔ اسی لیے سلطان راہی ہر فلمی فائٹ جیت جاتا تھا اور میاں صاحب ہر سیاسی فائٹ میں اگر ہارتے نہیں بھی ہیں تو زخمی ضرور ہو جاتے ہیں۔
اب تو میاں صاحب سیاست میں اتنے پرانے ہو چکے ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں سمجھایا جا سکتا کہ ’مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مر سکدا‘۔ البتہ وہ ہر نئے سپاہ سالار کی ایفی شنسیاں دیکھ کر اسے لاشعوری طور پر ایک ممکنہ جیلر سمجھنے لگتے ہیں اور نوری نت سے پہلے ہی ان کے منہ سے نکل جاتا ہے ’نواں آیا ایں سوہنیا‘۔
سلطان راہی کو تو ایک ہی نوری نت درپیش تھا مگر میاں صاحب کو ایک سے زائد درکار رہتے ہیں۔ پھر بھی کم پڑ رہے ہوں تو خود تخلیق کر لیتے ہیں۔
تینوں ادوار گواہ ہیں کہ میاں صاحب کسی بھی سیاسی نوری نت کو برابر کا جوڑ تسلیم نہیں کرتے۔ اسی لیے وہ عادت ِ مہم جوئی کی تسکین کے لیے اپنے ہی ہاتھوں بنائے باوردی بتوں کو نتوں میں ڈھالتے ہیں اور پھر ان سے اڑنگا اڑنگی کھیلنے میں تکمیلِ شوقِ مرگ کا لطف نچوڑ لیتے ہیں۔
اب یہی دیکھئے کہ جو مولا جٹ پہلے ہی پاناما کے گہرے پانیوں میں بمشکل گردن باہر نکالے ہاتھ پاؤں مار رہا ہو اور اس کے چاروں طرف سیاسی نت ہانکے کا ڈھول بجا رہے ہوں عین اسی وقت کوئی جندل بھی آن ٹپکے۔
اور پھر کسی سے پوچھے، سنے اور بتائے وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈان لیکس رپورٹ کی اشاعت سے قبل ہی اکھاڑ پچھاڑ کا سرکاری پھرا بھی جاری کردیا جائے اور فوج اس پھرے کو مکمل تحقیقاتی رپورٹ کے برابر سمجھ کر سرِ بازار ایک ٹویٹ کی نوک پر مسترد بھی کردے۔ بقول تجزیہ کار ایاز امیر فوج نے تختے ضرور الٹے ہیں لیکن کسی حکومت کی اس طرح کھلم کھلا بھد پہلے کبھی نہیں اڑائی۔
اس دھما چوکڑی میں وہ رہا سہا مہین پردہ بھی اتر گیا جو گتے سے بنے جمہوری فلمی سیٹ اور ہدایت کار کے مابین اب تک حائل تھا۔ مگر میاں صاحب کی سلطان راہیت اپنی جگہ قائم ہے۔ البتہ ان کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودہ کیفیت اس خالی غلیل جیسی ہے جس سے نشانہ لگانے کا نہیں پرندے ڈرانے کا کام لیا جاتا ہے۔
وضع دار اور بامروت کمپنیاں کسی ملازم کو نکالنا چاہیں تو اسے برطرف نہیں کرتیں بلکہ ایک کونے میں بغیر کام دئیے خالی میز کرسی دے دیتی ہیں تاکہ وہ جتنی دیر بیٹھنا چاہے بیٹھے، چائے وائے پیتا رہے اور بور ہو تو چلا جائے۔ چند روز میں عقلمند ملازم خود ہی سمجھ جاتا ہے کہ اب کمپنی کو اس کی ضرورت نہیں رہی۔ لہذا وہ نئی ملازمت تلاش کر کے خوشی خوشی استعفیٰ دے دیتا ہے۔
لیکن کچھ ملازم ایسے بھی ہوتے ہیں جو فائلوں سے خالی میز کو سزا کے بجائے جزا سمجھ کر ٹکے رہتے ہیں اور خود پر پڑنے والی استہزائیہ نگاہوں کو تعریفی نگاہیں فرض کرتے رہتے ہیں۔
اس تناظر میں دیکھا جائے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے سلطان راہی کے لئے فتحِ عظیم اور سیاسی بیستی ایک بونس سے کم نہیں۔
Read More

Post Top Ad

Your Ad Spot