Imran khan said He was not take uturn - Urduworld

Ad

Hot

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, April 30, 2017

Imran khan said He was not take uturn

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے انھیں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی طرف سے دس ارب روپے کی پیشکش کا پیغام پہنچایا تھا وہ لاہور کا رہائشی ہے لیکن اِسے بچانے کے لیے وہ اِس شخص کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔
'مجھے جو رقم کی پیشکش کی گئی تھی وہ تو صرف شروعات تھی۔ وہ شخص لاہور کا رہائشی ہے اور میں اس لیے نام نہیں لے رہا کیونکہ وہ اِس کے خلاف انتقامی کاروائی کریں گے۔ یہ لوگ ماسٹر ہیں انتقامی کاروائی کرنے کے، فاشسٹ ہیں، جمہوری لوگ نہیں ہیں۔'
میڈیا کے اس سوال پر کہ وہ مستقبل میں اس الزام سے مکر نہ جائیں، عمران خان نے کہا: 'میں یو ٹرن نہیں لیتا، وہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔'
کراچی میں اپنی پارٹی کی جانب سے حقوق کراچی مارچ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انھوں نے اپنے وعدے کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کا دورہ کیا ہے تاکہ یہاں کے مسائل کے بارے میں آواز اٹھائیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ کراچی کی گندگی، پانی اور بجلی کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے نکلے ہیں۔ 'میں نے دیکھا ہوا ہے کراچی جب وہ روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا۔ اس وقت لوگ دبئی سے یہاں آیا کرتے تھے اپنی چھٹیاں منانے کے لیے۔'
ڈان لیکس کے بارے میں ان کے رد عمل کے سوال پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی انڈین صنعتکار سجن جندل سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سجن جندل نے وہی کہا جو ڈان لیکس میں تھا کہ نواز شریف تو انڈیا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن فوج دہشت گردوں کو 'پروموٹ' کر رہی ہے۔
'مجھے بتائیں کہ ملک کا سربراہ اپنی فوج کے خلاف کیسے بات کر سکتا ہے۔ یہ تو ملک کو کمزور کرنے والی بات ہے۔'
عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

1 comment:

Post Top Ad

Your Ad Spot