ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اپریل 2017ء): بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے کافی ود کرن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی بھی اچھا لگتا ہے تو میں اسے شو میں ضرور لے کر آتا ہوں۔ اب تو بہت سارے مسائل چل رہے ہیں لیکن مجھے پاکستانی کامیڈین امان اللہ خان بہت پسند ہیں۔ کپل شرما کا کہنا تھا کہ میں امان اللہ کو اپنے ساتھ دبئی لے گیا تھا ۔
میں ٹیلنٹ کی قدر کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے بھی مجھے بہت لگاؤ ہے۔ میری ٹیم بھی اتنی ہی محنت کرتی ہے جتنی محنت میں کرتا ہوں۔ میرا پروگرام بھلے میرے نام سے آن ائیر ہوتا ہے لیکن اس پروگرام میں سب کا برابر کا حصہ ہے۔ کپل شرما نے کہا کہ میں کبھی کسی سے جلن محسوس نہیں کرتا کیونکہ اپنا خون جلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

No comments:
Post a Comment